: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی، 25 ستمبر (یو این آئی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں تقریب دو سال بعد سنچری بنانے والے ہندوستانی بلے بازر شبھ پنت نے زبر دست چھلانگ لگاتے ہوئے چھٹے نمبر پر
پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں پنت 731 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ براہ راست چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں نصف سنچری کھیلنے والے یشسوی جیسوال کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 751 ر ٹینگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔