لندن، 11 جون (ایجنسی) ہندوستان کے گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت میں سنچری بنانے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے اگلے دو میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے اور ان کا اس کے بعد کے میچ میں کھیلنا بھی
شک میں پڑ گیا ہے۔
شکھر کے انگوٹھے میں فریکچر کی خبر آتے ہی یہ کہا گیا تھا کہ وہ اس چوٹ کی وجہ سے کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے اور عالمی کپ سے باہر بھی ہو جائیں گے۔
لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف اگلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔