لکھنو ، 5 اپریل (یو این آئی) لکھنو سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے کپتان رشبھ پنت پر جمعہ کی رات یہاں بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی
ایل) 2025 کے 16 ویں میچ کے دوران سلو اوور ریٹ بر قرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ر شبھ پنت پر آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ان کی ٹیم کے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔