سرینگر/16نومبر(ایجنسی) ہندوستان میں کرکٹ کا کھیل بہت مشہور ہے اور یہ اب وادی میں بھی پھیل رہا ہے، وادی میں جہاں بچے کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں، حال ہی میں ٹیم انڈیا کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو بھی کشمیر کا کوش مقرر کیا ہے،حال ہی میں کشمیر کی اکلوتی کرکٹ بیٹ بنانے والی خاتون بحث میں ہے، سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے کے نروارا میں آج ایک نام بن چکی رفعت مسعودی کے بیٹے ملک کے کئی ریاستوں میں سپلائی کیے جاتے ہیں، مسعودی کا خواب ہے کہ اسکے بیٹے ہندوستان سمیت بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں دیکھے.
سرینگر کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے اکثر پتھر بازی اور تشدد کی وجہ سے
خبروں میں رہتا ہے مگر رفعت جس نے آج کشمیر کی ایک واحد خاتون بیٹ ساز کا خطاب جیتا ہے اور نام بیٹ ویمن پایا ہے، رفعت نروارا علاقے میں 18 سے زائد سال سے اپنے بیٹ بنانے کا یونٹ چلا رہی ہے.