برسبین، 10 دسمبر (یو این آئی) کپتان جو روٹ اور ٹاپ آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملان کی 159 رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت داری کی بدولت انگلینڈ نے جمعہ کو یہاں پہلے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل تک اپنی دوسری اننگ میں 70 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 220 رن بناکر میچ میں کسی حد تک واپسی کی تاہم وہ اب بھی آسٹریلیا سے 58 رنز پیچھے ہیں دونوں بلے باز 61 کے اسکور پر دو وکٹ
گرنے کے مشکل حالات میں بلے بازی کرنے آئے۔
اس وقت انگلینڈ 207 رن سے پیچھے تھا اوراس کے سامنے ایک اننگ سے ہارنے کا ڈربھی تھا، لیکن روٹ اور ملان نے ذمہ داری سنبھالتے ہوئے سمجھداری کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھایا۔
دونوں بلے بازوں نے اپنی پچھلی اننگ سے سبق لیتے ہوئے تحمل سے بیٹنگ کی اور آسٹریلوی بولرز کو اپنی وکٹیں لینے کا کوئی موقع نہیں دیا۔