: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/14جون(ایجنسی) ایران چیس فیڈیریشن کی سر ڈھانپنے کی شرط کے خلاف احتجاج میں ایران میں اس کھیل کے ایک مقابلے میں شرکت سے انکار کرنے والی ہندستانی شطرنج کھلاڑی سومیا سوامی ناتھ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے 146ایشین نیشنز چیس کپ145 کا ڈریس کوڈ ان کے
بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
29 سالہ سوامی ناتھ کا کہنا ہےکہ اپنے سر کو ڈھاپنے کا ایرانی قانون میرے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس کے علاوہ آزادیء اظہار، اپنے خیالات اور اپنے مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔ سوامی ناتھ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھاکہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے میرے پاس یہی راستہ ہے کہ میں ایران نہ جاؤں۔