ممبئی، 24 نومبر (یو این آئی) آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز کے مالک ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی آئندہ ٹی 20 لیگ میں ٹیم خریدنے کی تصدیق کی ہے۔
ممبئی انڈینز کے مالک آکاش
امبانی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا، ’’ہمیں ممبئی انڈینز کے طورپر اعلیٰ اقداروالی ایک عالمی فرنچائز بنانے اور ہندوستانی کرکٹ کے لئے تعاون کرنے پر بے حد فخر ہے۔
ہمیں بالکل اسی طرح متحدہ عرب امارات میں ایک اور کامیاب برانڈ بنانے کا یقین ہے۔