سڈنی ، 24 نومبر (یواین آئی ) آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ نے 27 نومبر سے شروع ہونے والی سیریز سے پہلے منگل کے روز کہا کہ انھوں نے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرلی ہے اور وہ ہندوستانی گیندبازی کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار
ہیں۔
اسمتھ نے اس مہینے کے شروع میں آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 14 میچ کھیلے تھے اور وہ اس سیزن کے دوران بلے کے ساتھ خاص فارم میں نظر نہیں آئے تھے۔
اس دوران انہوں نے صرف 311 رنز بنائے اور وہ اپنی ٹیم کو پلے آف میں لے جانے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔