: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پونے/5مئی(ایجنسی) لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ (18 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت چنئی سپر کنگ نے چھوٹے اسکور والے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ہفتہ کو 12 گیند باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 11 کے پلے آف کی جانب
مضبوطی سے قدم بڑھا دیا۔
چنئی نے بنگلور کو نو وکٹ پر 127 رن کے معمولی اسکور پر محدود کرنے کے بعد کچھ اتار چڈھاو سے گزرتے ہوئے 18 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا کر ٹورنامنٹ میں 10 میچوں میں ساتویں کامیابی حاصل کر لی۔ چنئی کے اب 14 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور پلے آف میں پہنچنے کے لئے اسے اب صرف ایک جیت کی ضرورت ہے۔