حیدر آباد، 21 مئی (یو این آئی) کالٹیکس لبریکنٹس نے منگل کو آل راؤنڈر ہندوستانی کرکٹر
رویندر جڈیجہ کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
کمپنی نے ایک ریلیز میں کہا کہ ہمارے برانڈ کا مقصد
پورے ہندوستان میں کالٹیکس لبریکنٹس کے فروغ کے لئے آل راؤنڈر جڈیجہ کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا ہے۔ کمپنی سے اس کے معاہدے کے تحت جڈیجہ برانڈ کے سلوگن کا لٹیکس یعنی کمٹمنٹ کے ساتھ اس کے ملک گیر اشتہارات میں نظر آئیں گے۔