لاہور، 5 مارچ (یواین آئی) راچن رویندرا (108) اور کین ولیمسن (102) کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے آج چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 363 رن کا ہدف دیا ۔
آج یہاں نیوزی لینڈ
کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے ول ینگ اور رچن ریوینڈرا کی اوپننگ جوڑی
نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 48 رنز جوڑے۔