نئی دہلی/24اپریل(ایجنسی) افغانستان کے لیگ اسپنر اور دنیا کے نمبر ایک ٹوئنٹی 20 بولر راشد خان کو 31 مئی کو لارڈس میں ہونے والے واحد ٹوئنٹی 20 میچ کے لئے ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال هريكین ایرما اور ماریا کی وجہ سے منہدم
ہوئے اسٹیڈیم کی مرمت کیلئے پیسہ جمع کرنے کے ارادے سے ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان یہ میچ کرایا جا رہا ہے۔
راشد کے علاوہ بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اور شکیب الحسن کو بھی ورلڈ الیون ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس کی تصدیق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کی ہے۔