کابل ، 16 دسمبر (یو این آئی) افغانستان کے تجربہ کار اسپنر راشد خان کی زمبابوے کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
راشد کی انجری کے باعث تین سال سے زائد عرصے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ ٹیم میں آل راؤنڈر عصمت عالم ، لیفٹ آرم اسپنر ظہیر شہزاد
اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر بشیر احمد افغان سمیت سات ان کیپیڈ کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔
ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے عبوری چیف سلیکٹر احمد شاہ سلیمان خیل نے ایک بیان میں کہا، ” راشد خان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو ہمارے ریڈ بال کے کھیل کے لیے ایک امید افر اعلامت ہے۔