ابوظہبی 4 جون (یواین آئی) کرشمائی لیگ اسپنر راشد خان نے افغانستان کی ٹی20 ٹیم کی کپتانی یہ کہتے ہوئے ٹھکرادی کہ وہ لیڈر سے زیادہ ایک کھلاڑی کے طورپر ٹیم کے لئے بیش قیمت ثابت ہوسکتے
ہیں۔
22 سالہ لیگ اسپنر نے کہا، ’’میں اپنے دماغ میں پوری طرح واضح ہوں کہ میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے بہترہوں۔
میں ٹیم کے نائب کپتان کے طورپر ٹھیک ہوں اورکپتان کوجومدد چاہیے وہ میں دے سکتا ہوں۔