ممبئی/28مئی(ایجنسی) 2018 میں آئی پی ایل کا سیزن 11 اب تک کے سبھی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ دلچسپ رہا. اسی سیزن میں سبھی ٹیمیوں نے ایک دوسرے کو زبردست ٹکر دی، آخری لیگ میچ سے پہلے پلے آف میں کھیلنے والی چوتھی ٹیم کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا- وہیں فائنل میں ہی لیگ میچ میں ٹاپ 2 ٹیم ہی فائنل میں پہنچی، اتوار کو چنئی اور حیدرآباد کے بیچ ہوئے فائنل میچ میں چنئی نے حیدرآبادکو 8 وکٹ سے شکست دی، پورے ٹورنامنٹ میں
حیدرآباد کی ٹیم سبھی ٹیموں پرر حاوی رہی، لیگ میچوں میں بھی صرف چنئی کی ٹیم ہی ایسی تھی جس سے وہ میچ نہیں جیت سکی تھی.
حیدرآباد کی ٹیم میں سب سے کامیاب بولر، راشد خان نے بھی چنئی کے خلاف بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ اپنی کارکردگی کے ساتھ ٹیم جیت نہیں سکے. اس سیزن میں سب سے زیادہ ڈاٹ گیند ڈالنے والے راشد خان، 6.73 اکنامی اور 21.80 اوسط سے 21 وکٹیں حاصل کیں اور پرپل کپ کی دوڑ میں دوسرا مقام پر رہے-