فلوریڈا، 25 جون (یو این آئی) افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین 150 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
راشد خان 100 سے کم میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی
انٹر نیشنل وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں ، انہوں نے 92 میچز میں 150 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل وکٹیں مکمل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 118 میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔