نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں جنوبی
افریقہ کے ساتھ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے لیگ اسپنر راشد
خان کو اپنی 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ چیف سلیکٹر احمد شاہ سلیمان خیل نے کہا کہ مارچ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے آف اسپینر اے ایم غضنفر کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی۔