نئی دہلی/18جون(ایجنسی) رشید خان موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے سپنر مانے جاتے ہیں، افغانستان کی کرکٹ کو اونچائی پر لے جانے میں انکا اہم رول رہا ہے، لیکن 18 جون (منگل ) کا دن انکے لیے اچھا نہیں رہا، اس دن آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ او افغانستان کا مقابلہ ہوا، انگلینڈ نے اس میچ میں 397 رن بنائے- انگلینڈ کے بلے بازوں نے اس میچ میں سب سے برا حال رشید خان کا بنایا، رشید کی گیندبازی کی حالت کا اندازہ اسی بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے
بلے بازوں نے انکی گیندوں پر 11 چھکے ماردیئے-
رشید خان نے انگلینڈ کے خلاف اس میچ میں نو اوور کے اپنے اسپل میں 110 رن لوٹائے، انکا گیند بازی 9-0-110-0 رہا- انکا اکنامی اوسط 12.22 رہا- کرکٹ ورلڈ کپ کے 44 سال کی تاریخ میں یہ سب سے مہنگے گیندبازی ہے- ورلڈ کپ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی گیندباز نے ایک میچ میں 105 سے زائد رن لوٹائے ہیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مراٹن Martin Snedden کے نام تھا- انہوں نے 9 جون 1983 کو انگلینڈ کے خلاف 12 اوور کے اسپل میں 105 رن خرچ کیے تھے-