کابل، 5 دسمبر (یو این آئی) افغان کرکٹر راشد خان نے طالبان حکومت سے ملک میں خواتین کی میڈیکل کی تعلیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس کتاب قرآن پاک مردو خواتین کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔
راشد خان نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں افغان
طالبان کی جانب سے خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر اظہار مایوسی کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں طالبان کے فیصلے کو افغانستان اور وہاں کے عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے حکام سے درخواست کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے لڑکیوں کو میڈیکل کی تعلیم کی اجازت دیں۔