نئی دہلی، 30 جنوری(یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ ٹی-20 کا فائنل 31 جنوری کو مکمل ہوجانے کے بعد 50 اوور کے وجئے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ اورخاتون ون ڈے ٹورنامنٹ کومنعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن بورڈ کو طویل فارمیٹ کی رنجی ٹرافی کے لئے
ونڈو نہیں مل پارہی ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے ریاستی یونینوں کو خط لکھ کر یہ تصدیق کی ہے کہ خاتون ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد وجئے ہزارے ٹرافی کے ساتھ ساتھ کیا جائے گا جبکہ وینو مانکڈ انڈر-19 ٹرافی کو بعد میں منعقد کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے تفصیلی پروگرام پر کام جاری ہے۔