کانپور ، 26 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعہ سے یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش کی وجہ سے خلل پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشین
گوئی کے مطابق کانپور اور آس پاس کے علاقوں میں کم از کم اگلے تین دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری سیلسیں رہنے کا اندازہ ہے۔