: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنڈی گڑھ، 25 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اپنے پنجاب کے دورے کے ایک حصے کے طور پر 27 جنوری کو امرتسر پہنچیں گے جہاں وہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے تمام 117 امیدواروں کے ساتھ گولڈن ٹیمپل میں پوجا کریں گے اور اجتماعی لنگر کریں گے پنجاب پردیش کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کر کے اس دورے کے بارے میں
اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مسٹر گاندھی اس کے بعد پارٹی امیدواروں کے ساتھ درگیانہ مندر اور بھگوان بالمیکی یاتری مقام پر پوجا کریں گے۔ اس کے بعد وہ سڑک کے ذریعے جالندھر کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ میٹھا پور میں واقع وائٹ ڈائمنڈ سے ورچول پارٹی کی 'پنجاب فتح' ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد اسی دن آدم پور ہوائی اڈے سے خصوصی پرواز سے دہلی واپس لوٹ جائیں گے۔