دوبئی ، 16 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فی الحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ راہل دراوڑ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے تیار ہیں۔
اب صرف بھارتیہ کرکٹ
کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے سرکاری اعلان کا انتظار ہے۔
سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد ڈراوڑ نے یہ کردار ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔