نئی دہلی، 09 جولائی (ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان راہل دراوڑ کو بنگلور واقع قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
دراوڑ این سی اے میں تمام کرکٹ سرگرمیوں پر نگرانی رکھیں گے جس میں مینٹرنگ، کوچنگ، ٹریننگ، کھلاڑیوں
کی حوصلہ افزائی ، کوچز اور اسپورٹ عملے کے ساتھ مل کر کام کرنا شامل ہے۔
سابق ہندوستانی کپتان اس کے ساتھ ساتھ قومی مرد اور خواتین کرکٹ ٹیموں کے کوچز اور ہندستان اے، انڈر -19 اور انڈر 23 ٹیموں کے کوچز کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گے تاکہ ٹریننگ کے اہم پہلوؤں پر توجہ دی جا سکے۔