نئی دہلی، 8 جون (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے کپتان کے ایل راہل دائیں کمر کی چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ کلدیپ یادو کل شام نیٹ پریکٹس میں بلے
بازی کے دوران دائیں بازو میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے اس سیریز کو نہیں کھیل سکیں گے۔
راہل کے زخمی ہونے کے بعد نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت ہندوستان کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔