ممبئی، 28 مارچ (یو این آئی) آئی پی ایل کی دو نئی فرنچائزیاں گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) آج یہاں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیلیں گی۔
ایسے میں سب کی نظریں لکھنؤ کی اوپننگ جوڑی لوکیش راہل اور کوئنٹن ڈی کاک پر ہوں گی، جو بالترتیب
پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز سے فرنچائزی میں شامل ہوئے ہیں۔
ہندوستان کے کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر نے اس بارے ،میں پیر کو آئی پی ایل کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے پروگرام 'گیم پلان' کے دوران کہا کہ کوئنٹن ڈی کاک کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں کپتانی کا تجربہ بھی ہے۔