چٹگاوں، 18 مئی (یو این آئی) بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے بدھ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنے 5000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے۔
وہ ایسا
کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں۔
اپنا 81واں میچ کھیل رہے رحیم نے میچ کے 123ویں اوور میں اسیتا فرنانڈو کی گیند کو فائن لیگ کی طرف کھیلتے ہوئے دو رن لے کر یہ ریکارڈ حاصل کیا۔