لندن، 14 نومبر (یو این آئی ) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے اے ٹی پی فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ میں Daniil Medvedev دانل مدویدیف کے خلاف جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں، جس سے ان کے سال کا اختتام عالمی نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر کرنے کی پوزیشن بھی واضح ہوگئی
ہے۔
مدویدیف کے خلاف فیصلہ کن سیٹ میں میچ پوائنٹ کا سامنا کرنے اور دو بار سروس بریک ہونے کے باوجود نڈال نے 6-7 (3/7)، 6-3، 7-6 (7/4) سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہاں اے 2 میدان میں کھیلے گئے آندرے اگاسی گروپ کے راؤنڈ رابن میچ میں حیرت انگیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں نڈال اپنا اوپننگ میچ ہار گئے تھے۔