راجکوٹ ، 16 فروری (یو این آئی) آراشون نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جمعہ کو چیک کرولی کو آؤٹ کر کے 500 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کر
لیں۔
اس وکٹ کے ساتھ ہی اشون یہ کارنامہ انجام دینے والے نویں اور دوسرے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ سالہ آف اسپنر 98 ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بولر 37 ہیں۔