سینچورین، 07 مارچ (ایجنسی) كوئنٹن ڈی کوک Quinton de Kock (94) اور کپتان فاف ڈو پلیسس (57) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 113 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری
حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ کی اننگز ڈی کوک کے 70 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز اور ڈو پلیسس کے سات چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کی بدولت 45.1 اوور میں 251 رن پر سمٹ گئی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم 32.2 اوور میں 138 رن کے اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔