سنٹ پیٹرسبرگ 3 جون (یواین آئی) فیفاورلڈ کپ قطر 2022 کے لئے مجوزہ ٹورنامنٹ کے مقامات اورمیزبان ملک کامنصوبہ اور آپریشن پر عمل کرانے کی ذمہ داری اداکررہی ڈلیوری اینڈ لیگیسی ایپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مواصلات فاطمہ النعامی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران دس سے زیادہ فٹ بال میچ منعقد کرنے کے بعد قطر نے بڑے ایونٹس کے تعلق سے سخت طبی طریقہ کار
تیارکئےہیں، اس لئے اسے یقین ہے کہ وہ 2022 میں فیفا ورلڈ کپ کی محفوظ میزبانی کرسکتا ہے۔
النعامی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا، ’’گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران جب دنیا کو سچ میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کے چیلنج کا سامنا کرناپڑاتھا اورجب فٹ بال کیلنڈر منسوخ کردیا تھا تب ہم نے کچھ سخت طبی طریقہ کار کو تیارکرنا شروع کیا تھا، تاکہ ہم فٹ بال کو اسٹیڈیم میں واپس لاسکیں۔