: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ابو ظبی ، 02 فروری (ایجنسی) قطر نے متحدہ عرب امارات میں تماشائیوں کی جانب سے بدترین استقبال کے باوجود میزبان ٹیم کو سیمی فائنل میں عبرت ناک شکست کے بعد فائنل میں جاپان جیسی مضبوط ٹیم کو 3-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فٹ بال کا ایشین چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔
ابو ظبی میں کھیلے گئے ایشین کپ کے فائنل میں قطر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جاپان جیسی برق رفتار ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ سوڈانی نژاد اسٹرائیکر المعیز علی نے پہلا گول کیا جس کے بعد عبدالعزیز حاتم نے دوسرا اور اکرم عفیف نے تیسرا گول کرکے متحدہ عرب امارات میں بدترین مخالف تماشائیوں کے سامنے اپنی ٹیم اور شائقین کو سرخرو کردیا۔