گوانگزو، 14 دسمبر (ایجنسی) اولمپک اور عالمی چمپئن شپ کی سلور فاتح ہندستان کی پی وی سندھو نے اپنی زبردست کارکردگی جاری رکھتے ہوئے امریکہ کی بیوئن جانگ کو جمعہ کو 21-9، 21-15 سے شکست دے کر گروپ اے میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے سال کے آخری ورلڈ ٹور فائنلس کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
start;">
2018 میں اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں لگی دنیا کی چھٹے نمبر کی سندھو نے 12 ویں رینکنگ کی جانگ کو 35 منٹ میں شکست دے کر ان کے خلاف اپنا ریکارڈ 4-3 کر لیا ہے۔ سندھو نے اس سے پہلے کل دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی تائی پے کی تائی جو ینگ تین گیمو ں میں شکست دے کر ان سے ایشیائی کھیلوں کے فائنل کی شکست کا بدلہ چکایا تھا۔