جکارتہ، 18 جولائی (ایجنسی) ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی اور پانچویں سیڈ دی پی وی سندھو نے جمعرات کو سخت مقابلے میں ڈنمارک کی میا بليچ فیلٹ کو 21-14، 17-21، 21-11 سے شکست دے کر Indonesia Open انڈونیشیا اوپن بي ڈبليوایف ورلڈ ٹور سپر -1000 بیڈمنٹن
ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
سندھو نے غیر سیڈ کھلاڑی میا سے یہ مقابلہ ایک گھنٹے دو منٹ کی جدوجہد میں جیت لیا۔ سندھو کی 13 ویں رینکنگ کی میا بليچ فیلٹ کے خلاف کیریئر کی تین مقابلوں میں یہ تیسری جیت ہے۔