باسل، 23 اگست (ایجنسی ) گزشتہ رنر اپ ہندستان کی پی وی سندھو نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسری سیڈ تائی پے کی تائی جو ینگ کو جمعہ کو میراتھن جدوجہد میں 12-21، 23-21، 21-19 سے شکست دے کر ورلڈ بیڈمنٹن مقابلہ کے سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اپنا پانچواں تمغہ پکا کر لیا جبکہ بی سائی پرنیت نے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا تمغہ پکا کر
لیا۔
16 ویں سیڈ پرنیت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی سیڈ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی کو مسلسل گیمو ں میں 51 منٹ میں 24-22، 21-14 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچتے ہی تاریخ رقم کر دی ۔
پرنیت کے لئے ٹورنامنٹ میں تمغہ پکا ہو گیا ہے اور وہ عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ کی تاریخ میں عظیم پرکاش پادکون کے 1983 میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے 36 سال بعد اس مقابلے میں تمغہ جیتنے والے پہلے