میڈرڈ ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈ منٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈاسپین ماسٹر ز 2024 بیڈ منٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا
کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔
بدھ کو ٹورنمنٹ میں سندھو نے کینیڈین شٹلر ژانگ کو 30 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 12-21،16-21 سے شکست دی۔