کوالا لمپور ، 24 مئی (یو این آئی) سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو جمعہ کو چین کی ہان یو کو شکست دے کر ملائیشیا ماسٹر ز 2024 بیڈ منٹن خواتین کے سنگلز مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
کوالا لمپور کے ایکسیاٹا ایرینا
میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پی وی سندھونے چین کی ٹاپ سیڈ ہان یو کو 55 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 21-13-14-21، 21-12 سے شکست دی۔
دوسرا گیم ہارنے کے باوجود پانچویں سیڈ سندھو فیصلہ کن گیم میں اپنا حوصلہ بر قرار رکھنے میں کامیاب رہی۔