کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
گوانگزہو/16ڈسمبر(ایجنسی) اولمپک اور عامی چمپئن
شپ کی سلور میڈل فاتح ہندوستان کی پی وی سندھو نے سال کے آخری بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ
ورلڈ ٹور فائنلس میں آج ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ سندھو یہ کارنامہ انجام
دینے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ہندوستانی اسٹار نے فائنل مقابلہ میں
دوسری سیڈ یافتہ اپنی جاپانی حریف Nozomi Okuhara نجومی اوکوہارا کو ایک گھنٹے 2 منٹ میں 21-17‘
19-21 سے شکست دے کر ٹائٹل
اپنے نام کیا۔ سندھو کا 2018 میں یہ پہلا ٹائٹل ہے اور
اس طرح انہوں نے سال کا اختتام خطاب کے ساتھ کیا ۔ عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کی
کھلاڑی نے پانچویں رینک کی والی اوکوہارا
کے خلاف اپنا ریکارڈ اب 6-7 کرلیا ہے۔