دبئی، 2 اکتوبر (یو این آئی) ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو موجودہ آئی پی ایل میں گیندبازی کرنے کے لئے "بہت زیادہ" دباؤ ڈالنا ان کی بیٹنگ پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
جے وردھنے نے جمعہ کو بتایا تھا کہ فرنچائز
ہاردک کی فٹنس اور بولنگ کی تیاری کے حوالے سے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ سے رابطے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاردک کی فٹنس کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن ممبئی ان سے گیند بازی کے لیے نہیں کہے گا جب تک کہ آل راؤنڈر مکمل طور پر تیار نہ ہو جائے۔