سڈنی، 17 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیائی کے لیجنڈری تیز گیند باز گلن میکگرا کا خیال ہے کہ ہندوستان کے چیتشور پجارا کو اس بار آسٹریلیا کی زمین پر رن بنانے کے لئے جدوجہد کرنی پڑے گی۔
ہند- آسٹریلیا سیریز
کے نشریاتی چینل سونی کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں مسٹر میکگرا نے کہا کہ " گزشتہ مرتبہ حالات مسٹر پجارا کے حق میں تھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔
وہ طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں اور کریز پر زیادہ وقت نہیں گزارے ہیں۔