نئی دہلی،18 نومبر (یواین آئی) موجودہ ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں قابل اعتماد بلے باز چتیشور پجارا آسٹریلیا کے خلاف 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہورہی ٹسٹ میچوں کی سیریز میں چھ ہزار رن
بناسکتے ہیں۔
پجارا نے 77 ٹسٹ میچوں میں 48.66 کی اوسط سے 5840 رن بنائے ہیں جس میں 18 سنچری اور 25 نصف سنچری شامل ہیں۔
انہیں ٹسٹ کرکٹ میں چھ ہزار رن بنانے کے لئے صرف 160 رن کی ضرورت ہے۔