: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 16 فروری (ذرائع) ٹیم انڈیا کے کرکٹر پرتھوی شا پر ممبئی میں حملے کی خبر ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق سیلفی لینے سے انکار کرنے پر کچھ شائقین مشتعل ہو گئے اور کرکٹر کی گاڑی پر حملہ کر دیا- یہ واقعہ بدھ کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔
اس دوران پرتھوی شا اپنے دوست کے ساتھ کار میں بیٹھے ہوئے تھے۔ تب کچھ لوگ وہاں آئے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے کہا- پرتھوی کے انکار پر ان کی کار پر بیس بال کے بلے سے حملہ کردیا- شائقین نے کرکٹر کی گاڑی کی ونڈ شیلڈ توڑ دی اور 50 ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا۔