راجکوٹ، 04 اکتوبر (ایجنسی) 18 سال کے ہندستانی بلے باز Prithvi Shaw پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات سے شروع ہوئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ڈیبو میچ میں 134 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی
اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبو میچ میں سنچری لگانے والے سب سے کم عمر ہندستانی کرکٹر بن گئے۔
پرتھوی کی موجودہ عمر 18 سال 329 دن ہے اور انہوں نے 99 گیندوں میں اپنے 100 رن پورے کئے۔ اس طرح وہ ٹیسٹ ڈیبو میں سب سے تیز سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بھی بن گئے۔