: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 مارچ (ایجنسی) دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بچھیندری پال کو پدم بھوشن اور سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر اور ہندوستانی فٹبال کپتان سنیل چھیتری کو
سنیچر کے روز راشٹرپتی بھون میں پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ان کھلاڑیوں کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں پدم ایوارڈ عطا کئے ۔ خاتون تیر انداز بومبائلا دیوی اور باسکٹ بال کھلاڑی پرشانت سنگھ کو بھی پدم شری سے سرفراز کی گیا۔