نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) اولمپکس میں طلائی تمغہ کے فاتح نیرج چوپڑا کو یوم جمہوریہ کے موقع پر پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جائے گا۔
نیرج چوپڑا اولمپکس میں ہندوستان
کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہیں۔
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند منگل کی شام راشٹرپتی بھون میں 384 دفاعی اہلکاروں کو بہادری اور دیگر اعزازات سے سرفراز کریں گے۔