احمدآباد، 22 فروری (یواین آئی) اب میلبورن نہیں ، موٹیرا دنیا کا نمبر ایک اسٹیڈیم بن گیا ہے۔
احمد آباد کے شہر سابرمتی میں واقع ، موٹیرا اسٹیڈیم ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین
تیسرے اور دن-رات کے ٹیسٹ میچ کے لئے نئی سجاوٹ اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔
اس اسٹیڈیم کا افتتاح 24 فروری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی خصوصی موجودگی میں صدر رام ناتھ کووند کریں گے۔