حیدرآباد/26اپریل(ایجنسی) آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدر آباد کا زبردست مظاہرہ جاری ہے۔ حیدر آباد نے چھ میں سے چار مقابلے جیت لئے ہیں اور اس کے مداح کو پوری امید ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی آئی پی ایل کے پلے آف میں جگہ بنالے گی۔ ویسے تو حیدر آباد کے لاکھوں مداح ہیں ، لیکن اس ٹیم کی ایک انتہائی خوبصورت مداح بھی ہیں ، جو سوشل میڈیا پر اکثر چھائی رہتی ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں پونم کور کی جو گزشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ بھی حیدر آباد کو چیئر کرنے اسٹیڈیم پہنچی تھیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اداکارہ پونم کور کنگس الیون پنجاب اور سن رائزرس حیدر آباد کے درمیان ہوئے مقابلہ میں نظر آئی تھیں اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کررہی تھیں۔
پونم کور جنوبی ہندوستان کی اداکارہ ہیں اور وہ تمل ، تیلگو اور ملیالم فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ سال 2008 میں فلم فیئر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد ہوچکی ہیں۔