نئی دہلی،13مارچ(یواین آئی)ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی)نے 29مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کو کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے 15اپریل تک کےلئے ملتوی کردیا ہے۔
دہلی حکومت نےریاست میں آئی اپی ایل میچوں کے انعقاد پر جمعہ کو روک لگا دی
تھی اور اس کے کچھ گھنٹے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ آئی پی ایل کو 15اپریل تک کےلئے معطل کیاجارہا ہے۔آئی پی ایل کے اس اجلاس کی شروعات 29مارچ کو ممبئی میں گزشتہ چیمپین ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان مقابلےسے ہونی تھی۔