حیدر آباد ، 12 اپریل (یو این آئی) گجرات ٹائٹنس ( جی ٹی) کے بلے باز گلین فلپس 6 اپریل کو سن رائزرس حیدر آباد (ایس آرایچ) کے خلاف میچ کے دوران اپنی ران میں شدید چوٹ لگنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے بقیہ
میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
آئی پی ایل کے بیان کے مطابق فلپس علاج کے لیے نیوزی لینڈ واپس چلے گئے ہیں۔ اس وقت پانچ میچوں میں چار جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست رہنے والی جی ٹی ٹیم ابھی تک فلپس کے متبادل کا نام نہیں لا پائی ہے۔