نئی دہلی ، 27 اکتوبر (یواین آئی) خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے ، پیر کو گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں مسلسل 25ویں روز بھی کوئی تبدیلی نہیں رہی کووڈ 19 کے معاملے دنیا بھر میں بڑھ رہے ہیں اس کی وجہ سے ، خام تیل کی طلب میں
نمایاں کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 40 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 35 روز سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی تھی۔